the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
نئی دہلی،20اکتوبر(ایجنسی) جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو) میں گزشتہ پانچ دن سے لاپتہ طالب علم نجیب احمد کو لے کر چہارشنبہ دیر رات طالب علموں کا غصہ پھوٹ پڑا. بڑی تعداد میں طالب علموں نے کیمپس میں جم کر نعرے بازی اور وائس چانسلر اور دیگر حکام کو یرغمال بنا لیا.

جے این یو کے وائس چانسلر پروفیسر ایم جگدیش کمار نے بتایا کہ انہیں طلبا نے یرغمال بنایا ہوا ہے. ان کے ساتھ ایک خاتون ساتھی بھی بند ہے، جس کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے.

جے این یو کے وائس چانسلر جگدیش کمار نے کہا کہ ہم لاپتہ طالب علم نجیب کو ڈھونڈنے کی کوشش کر رہے ہیں. دھرنا دینے والے طلبا نے



ہمیں کچھ بھی کھانے کو نہیں دیا، ہمارے پاس کھانے پینے کے لئے کچھ بھی نہیں ہے.


ہمیں چھوڑا جائے ورنہ پولیس بلائیں وہیں، جے این یو انتظامیہ نے کہا کہ ہم نے نجیب کے خاندان سے ملاقات کی. نجیب کا لاپتہ ہونا ہمارے لئے بھی افسوسناک ہے. نجیب کو تلاش کرنا اس وقت ہماری ترجیح ہے.

جگدیش کمار نے آج میڈیا سے کہا کہ نجیب کو ڈھونڈنے کی کوشش کر رہے ہیں. نجیب کو پولیس ڈھونڈ رہی ہے. دھرنا دینے والے طالب علم جھوٹ بول رہے ہیں. طالب علم جھوٹ بول رہے ہیں کہ وہ نجیب کے لیے فکر مند ہیں. نجیب کے غائب ہونے کے بعد فورا پولیس کو اطلاع دی گئی. نجیب کے لئے ہم نے ایف آئی آر درج کرا دی ہے. ہم نجیب سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ جہاں کہیں بھی ہے، فورا واپس لوٹ آئے.
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.